حنا درانی کا والد کی وفات پر جذباتی پیغام

میرے پیارے بابا! انسان کو ہر لحاظ سے انتہائی قابل احترام، نرم دل، ہمدرد، ہنر مند اور ناقابل یقین ہونا چاہیے ،آپ میں یہ تمام خوبیاں تھیں، پیغام

منگل 2 مارچ 2021 20:27

حنا درانی کا والد کی وفات پر جذباتی پیغام
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) پاکستانی فلموں کے رومانوی ہیرو کہلائے جانیوالے اور 1970 کی مقبول فلم ’ہیر رانجھا‘ میں ’رانجھا‘ کا کردار ادا کرنیوالے اداکار اعجاز درانی کی بیٹی حنا درانی نے اپنے والد کی وفات پر سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔حنا درانی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والد کے ہمراہ اپنی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے پیارے بابا! انسان کو ہر لحاظ سے انتہائی قابل احترام، نرم دل، ہمدرد، ہنر مند اور ناقابل یقین ہونا چاہیے اور آپ میں یہ تمام خوبیاں تھیں‘۔

اٴْنہوں نے لکھا کہ ’آپ نے اپنی زندگی کے ہر رشتے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، آپ ناصرف بہترین انسان تھے بلکہ ایک اچھے بیٹے، شوہر، والد، چچا اور دادا بھی تھے‘۔

(جاری ہے)

اعجاز درانی کی بیٹی نے لکھا کہ ’آپ نے مجھے ہمیشہ درست صحیح راستے پر چلنا اور دوسروں کی مدد کرنا سکھایا‘۔حنا درانی نے جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ آپ کے انتقال نے میرا دل توڑ دیا ہے اور آپ میرے دل کا ایک ٹکڑا اپنے ساتھ لے گئے ہیں لیکن میں پھر بھی ہمیشہ آپ سے محبت کرتی رہوں گی‘۔

اٴْنہوں نے لکھا کہ ’آپ کے نیک ام، بہادری اور اچھائی کی میراث ہم سب کے درمیان ہمیشہ زندہ رہے گی، میں آپ سے بے حد محبت کرتی ہوں اور ہر لمحہ آپ کو یاد کروں گی‘۔آخر میں اٴْنہوں نے تمام صارفین سے اعجاز درانی کی مغفرت کے لیے دٴْعا کرنے کی اپیل کی۔
وقت اشاعت : 02/03/2021 - 20:27:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :