قاسم علی مرید اور سعدیہ جبار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

فرحان سعید اور عروہ حسین کی بھی شادی میں شرکت، دونوں ایک دوسرے سے دور رہے

منگل 2 مارچ 2021 20:27

قاسم علی مرید اور سعدیہ جبار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) ’آنگن‘ اور ’پریم گلی‘ جیسے ڈراموں کی ہدایت کاری دینے والے قاسم علی مرید نے پروڈیوسر سعدیہ جبار سے شادی کرلی۔ سعدیہ جبار اور قاسم علی مرید کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے تعلقات تھے اور دونوں کو میڈیا کے سامنے بھی ایک ساتھ دیکھا جاتا تھا تاہم دونوں نے کبھی کھل کر ایک دوسرے سے محبت کا اظہار نہیں کیا۔

قاسم علی مرید نے ڈراموں کے علاوہ فلموں کی ہدایت کاری بھی شروع کردی ہے اور جلد ہی ان کی ہدایات میں بننے والی رومانوی فلم ’ٹچ بٹن‘ بھی ریلیز ہوگی۔

(جاری ہے)

’ٹچ بٹن‘ کو فرحان سعید اور ان کی اہلیہ عروہ حسین نے پروڈیوس کیا ہے اور دونوں ہی اپنی فلم کے ہدایت کار قاسم علی مرید کی شادی میں شریک ہوئے۔قاسم علی مرید کی شادی میں بھی عروہ حسین اور فرحان سعید کو ایک دوسرے سے دوری پر دیکھا گیا ۔

شادی میں عروہ حسین اور فرحان سعید نے گانوں پر پرفارمنس بھی کی جب کہ خود دلہا اور دلہن بھی رقص کرتے دکھائی دیئے۔قاسم علی مرید کی طرح سعدیہ جبار بھی اپنا پروڈکشن ہائوس چلاتی ہیں، ساتھ ہی وہ شارٹ فلمیں بھی بناتی ہیں۔دونوں کی شادی پر شوبز شخصیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد بھی پیش کی۔
وقت اشاعت : 02/03/2021 - 20:27:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :