معروف ماڈل و گلوکارہ حلینا خان کی میوزک کی دنیا میں انٹری ،اپنے نئے میوزک البم پر کام جاری

بدھ 3 مارچ 2021 10:55

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) معروف ماڈل و گلوکارہ حلینا خان کی میوزک کی دنیا میں انٹری اپنے نئے میوزک البم پر کام جاری جبکہ کچھ گانوں کی ویڈیو ز بنانے میں مصروف،تفصیلات کے مطابق ٹاپ ماڈل حلینا خان فیشن انڈسٹری میں نامور فیشن ڈیزائنرز اور برانڈز کیلئے ماڈلنگ کرنے کے ساتھ ساتھ اندرون و بیرون منعقدہ ملک فیشن ویکز شوز میں جلوئے بکھیرچکی ہیں جبکہ ان دنوں اپنے نئے میوزک البم کی تیاریوں میں مصروف ہیںجس کو رواں برس مکمل کرتے ہوئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردیا جائے گا حلینا خان نے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلوکاری کا بچپن سے شوق تھا میوزک کو باقاعد سیکھ کر اس انڈسٹری میں قدم رکھا اب بھی روزانہ کی بنیاد پر میوزک کی تربیت حاصل کر رہی ہوں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وکالت کی ڈگری حاصل کر رہی ہوں بطور ماڈل اور فیشن ڈیزائنر اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا انہوں نے کہا کہ اپنے میوزک میں البم میں اپنی ثقافتی انداز کو بھر پور شامل کر رکھا ہے اردو پنجابی سونگز کو خوبصورت انداز میں تیار کر رہی ہوں جو میوزک کے دلدادا افراد کو ضرور پسند ائے گا انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے اپنے گانوں کو سننے والوں کے معیار کے مطابق تیار کروں اس میوزک البم میں قدیم و جدید انسٹومنٹ کے استعمال کے ساتھ ساتھ اپنے کلچر کو بھر پور انداز میں پیش کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں ثقافتی سرگرمیوں متاثر ہوئی ہے اب تو دعا ہے کہ اس بیماری سے جلدی نجات حاصل ہو اور پھر سے ثقافتی رونقیں بحال ہوسکے اللہ کا بہت شکر ہے پاکستان میں اب بہتر صورتحال ہے جس کی وجہ سے میوزک کنسرٹ اور دیگر تقریبات ایس او پیز کے تحت شروع ہوچکی ہے ۔

حلینا خان نے مذید کہاکہ مجھے بہت امید ہے رواں سال پھر سے میوزک کی دنیا میں بہتری آئیگی اور لوگ میوزک کنسرٹس سمیت دیگر تقریبات میں میوزک سے لطف اندوز ہونگے۔
وقت اشاعت : 03/03/2021 - 10:55:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :