گلوکارہ عائشہ علی کا گانا’’لونگ گواچہ‘‘پنجابی فلم’’میم محبت‘‘ میں شامل کر لیا گیا

بدھ 3 مارچ 2021 10:55

کھڈیاں خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) معروف گلوکارہ عائشہ علی کا معروف گانا’’لونگ گواچہ‘‘ کو پنجابی فلم’’میم محبت‘‘ میں شال کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ’’لونگ گواچہ ‘‘ کو اس سے قبل پاکستان کی نامور گلوکارہ مسرت نذیرنے گایاتھا جس نے دنیا بھرمیں دھوم مچائی تھی اس گانے کا کورسونگ عائشہ علی نے اپنے نئے البم میں کیا تھا جسے یوٹیوب پر ریلیز کردیا یا تھا جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی اس مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ہدائتکار حسن بصری نے اپنی نئی پنجابی فلم ’’میم محبت‘‘ میں اس گانے کو شامل کرلیا۔

ایک ملاقات کے دوران عائشہ علی نے بتایاکہ ان کا یہ گانا سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرچکاہے اور اب یہ ’’میم محبت‘‘ میں فلمایا جائیگا انہیں امید ہے کہ جس طرح مسرت نذیر کے گائے ہوئے اس گانے نے دنیا بھرمیں دھوم مچائی تھی اسی طرح ان کا گایا ہوا یہ گانا بھی دھوم مچادے گا۔ان دنوں اس گانے کی عکسبندی کی جارہی ہے۔عائشہ علی نے مذید بتایکہ آجکل وہ مختلف فلموں کے لیئے گیت ریکارڈ کروا رہی ہیں جو جلد سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔
وقت اشاعت : 03/03/2021 - 10:55:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :