e Prime نے نئی مختصر فلم’’--'دل کیا کرے‘‘ریلیز کردی

بدھ 3 مارچ 2021 10:55

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) See Prime نے نئی مختصر فلم --'دل کیا کری'ریلیز کردی۔اپنے ناظرین کیلئے ایک کے بعد ایک ہٹ پیش کرنے کے بعد See Primeنے اب فیاض خان لودھی کی مختصر فلم 'دل کیا کرے ' ریلیز کردی۔یہ فلم مکمل طور پر محبت ، توقعات اور خواہشوں پر مبنی ہے جس میں مرکزی کردار علی انصاری اور عنایا خان نے ادا کئے ہیں۔

فلم کی کہانی ایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو ملازمت کی تلاش میںایک نئے ٹائون میں آتی ہے۔ یہاں اسے ایک نوجوان سے محبت ہوجاتی ہے جو اس کوتسلیم کرنے میں ناکام رہتا ہے۔ وہ اس کے بارے میں حسین خواب سجاتی رہتی ہے یہاں تک کہ ایک دن اس کا محبوب حقیقت میں اس کے سامنے آجاتا ہے اورپھراسے جوکچھ پتہ چلتا ہے اس سے وہ ایک دم حیرت زدہ ہوجاتی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کا انجام کیا ہوتا ہے،یہ ناظرین کے لئے ایک افسوسناک حیرت کی بات ہے۔

اس مختصر فلم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ایگزیکٹیو پروڈیوسر سیمیں نوید نے کہا،"یہ فلم اس بات کی مکمل عکاسی کرتی ہے کہ جب محبت کے بارے میں خواب دیکھنے کا معاملہ ہو تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ میں کیا خامی ہے، آپ کو خود اپنے اندر اطمینان تلاش کرنا ہوتا ہے۔ کاسٹ اور ٹیم نے اس تصور کو اجاگر کرنے میں بھرپور محنت کی ہے۔"یہ ہلکی پھلکی داستاں دلاورخان نے تحریر کی ہے اور فہیم عنایت، ہاشم افتخار اور افنان احمد صدیقی نے اسے ایزبیسٹوس پروڈکشنز کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے۔ ناظرین کیلئے یہ فلم See Prime کے یو ٹیوب چینل پر دستیاب ہے۔
وقت اشاعت : 03/03/2021 - 10:55:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :