الحمراء آرٹس کونسل میں بلوچی کلچر ڈے کے موقع پر ثقافتی رنگوں پر مبنی شاندار تقریب کا انعقاد،بلوچی گانا ریلیز،خیرسگالی کے جذبات کا فروغ

محکمہ اطلاعات وثقافت اور اس کے ماتحت اداروںلاہور آرٹس کونسل ،پنجاب آرٹس کونسل کے مشترکہ کاوشوں سے شو کو چار چاند لگ گئے

بدھ 3 مارچ 2021 10:55

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) الحمراء آرٹس کونسل میں صوبائی ہم آہنگی و قومی یکجہتی کے فروغ کے لئے بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر بلوچی ثقافتی رنگوں پر مبنی شاندار تقریب کا انعقاد ہوا۔محکمہ اطلاعات وثقافت اور اس کے ماتحت اداروںلاہور آرٹس کونسل ،پنجاب آرٹس کونسل کے مشترکہ کاوشوں سے شو کو چار چاند لگ گئے۔

پروگرام میں صوبائی وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو نے خصوصی شرکت کی اور اس موقع پر کہا کہ ملک بھر کے تمام علاقائی ثقافتی رنگ ہماری مجموعی پہچان ہیں،بلوچ کلچر ڈے پر بلوچستان سے آئے اپنے بھائیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں،پنجاب حکومت علاقائی آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے،بلوچی کلچر ڈے منانے کا مقصد محبت کا پرچار،یہاں کی ثقافتی قدریں دلوں کو ملاتی اور معاشرتی زندگی کے حسن میں اضافہ کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ڈاکٹرا سلم ڈوگر نے وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو،سیکرٹری راجہ جہانگیر انور ،اداکار شان کی دستاربندی کی اور تلوار کا تحفہ دیا،ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ڈاکٹر اسلم ڈوگر نے اس موقع پر کہا کہ الحمراء پنجاب کے لوگوں کی بلوچستان سے اور بلوچستان کے لوگوں کی پنجاب سے محبت گہری کر رہا ہے،الحمراء ملک بھر کی ثقافتوں کی میزبانی کا اعزاز رکھتا ہے،بلوچی آرٹسٹوں نے دُنیا میں ہمیشہ ملک کا نام روشن کیا۔

شو میں بلوچستان کے معروف گلوکار اختر چنال کا گایا ہوا گایا ریلیز کیا گیا،بلوچی تلوار رقص کا مظاہرہ،شو میں بلوچی وسیب ،لوک گیت،جھومر، نرسُر پر پرفارم کیا۔ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی نے شو کو آغاز سے اختتام تک نہایت شاندار انداز میں ڈیزائن کیا اور اس حوالے سے کہاکہ ملک بھر کی ثقافتیں سانجھی ہیں جو ہماری دلو ں کو جورٹی ہیں۔معرو ف گلوکاروں غوث علی شاہ ، محمد علی مزاری نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا،چھاپ رقص بھی تقریب کا حصہ تھے،الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے آرٹسٹوں نے اپنی پرفارمنس میں بلوچی آرٹسٹوں کا خیر مقد کیا ،الحمراء کا خیر سگالی کا پیغام کی بھرپور پذیرائی ہوئی۔شو میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
وقت اشاعت : 03/03/2021 - 10:55:07