حنا الطاف نے میرا طرز زندگی بارے نظریہ بدل دیا، اداکار آغا علی

بدھ 3 مارچ 2021 12:44

حنا الطاف نے میرا طرز زندگی بارے  نظریہ  بدل دیا، اداکار  آغا علی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2021ء) اداکار آغا علی نے کہا ہے کہ  حنا الطاف نے ان کی زندگی میں  شامل ہو کر ان کی زندگی بدل دی ہے۔ انہوں نے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران کہا کہ شادی سے پہلے وہ جذباتی تھے لیکن اب انہیں لگتا ہے کہ  انہیں نرم اور پرسکون ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ اب وہ اکیلے نہیں ہیں کسی اور کی زندگی بھی  ان کے ساتھ منسلک ہے  ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شادی سے قبل ان   کے زندگی بارے نظریات مختلف تھے  ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے پر تعیش  زندگی گزارنے کے قائل تھے لیکن حنا الطاف نے ان کے اس نظریے کو بدل دیا ۔ انہوں نے کہا کہ  حنا الطاف ہمیشہ مثبت سوچ رکھتی ہیں جس کی وجہ سے وہ پر سکون اور خوش رہتی ہیں اور انہیں کسی سے کبھی کوئی شکایت نہیں ہوتی۔ آغا علی اور حنا الطاف ان دنوں شو’’ دی کپل‘‘ کی میزبانی کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 03/03/2021 - 12:44:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :