کیان کو 20دن کی عمر میں گود لیا تھا، نادیہ خان

بدھ 3 مارچ 2021 21:07

کیان کو 20دن کی عمر میں گود لیا تھا، نادیہ خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) رواں سال ایک بار پھر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونیوالی مقبول اور کامیاب میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے کہا ہے کہ جب انہوں نے کیان کو گود لیا تھا اس وقت وہ صرف 20 دن کا تھا۔نجی ٹی وی چینل کے شو میں اداکارہ نے پہلی بار چھوٹے بیٹے کیان کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔اداکار و میزبان نے کہا کہ میں نے کیان کو گود لیا تھا اور مجھے یہ بتاتے ہوئے اچھا نہیں لگ رہا لیکن آج یہ بات کہنے کی وجہ وہ لوگ ہیں جو کیان کی وجہ سے مجھ پر تنقید کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ جب آپ کے پہلے سے بچے ہیں تو آپ نے کیان کو گود کیوں لیا ،اور اس کے علاوہ بھی ناقدین طرح طرح کی بکواس کرتے ہیں۔نادیہ خان نے کہا کہ میں ان لوگوں کو ان کے فضول سوالوں کے جواب دینے کی اہل نہیں ہوں کیونکہ کیان میری جان ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ میں نے جب کیان کو گود لیا تھا تو اس وقت وہ صرف 20دن کا بچہ تھا اور جب وہ بڑا ہوا تو اس نے پہلا لفظ پاپا بولا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب کیان نے پاپا کہا تو میں نے اسے مذاق میں کہا کہ ہم آپ کیلئے بیسٹ پاپا لیکر آئیں گے جس پر میرے بیٹے اذان نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ آپ دوبارہ شادی کریں۔ نادیہ خان نے کہا کہ میں اذان کی یہ بات سن کر حیران و پریشان ہوگئی تھی لیکن جب میرے بچے فیصل سے ملے تو انہیں وہ بہت پسند آئے۔انہوں نے کہا کہ فیصل نے مجھے میرے بچوں کے سامنے ہی شادی کی پیشکش کی تھی اور بچوں کی رضامندی کے بعد ہی ہم نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
وقت اشاعت : 03/03/2021 - 21:07:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :