پرینیتی چوپڑا کی نئی فلم کے پوسٹر پر شدید تنقید

بدھ 3 مارچ 2021 21:07

پرینیتی چوپڑا کی نئی فلم کے پوسٹر پر شدید تنقید
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی نئی آنے والی فلم ثانیہ کا پہلا پوسٹر سامنے آتے ہی شدید تنقید کی زد میں آگیا۔حال ہی میں ٹوئٹر پر فلم کا پہلا پوسٹر شیئر کیا گیا تو اسے ناقدین کے ساتھ بیڈمنٹن کے شائقین کی جانب سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

فلم کے پوسٹر میں ایک بنیادی غلطی ہے کہ شٹل کاک کو ہاتھ اوپر کر کے اچھالتے ہوئے دکھایا گیا ہے تاہم بیڈمنٹن میں ایسا نہیں ہوتا۔

بیڈمنٹن کھلاڑی ہاتھ نیچے کر کے قدرے الگ طریقے سے شٹل کاک کو ہٹ کرتے ہیں جبکہ اس طرح ٹینس کے کھلاڑی گیند کو ہٹ کرنے کے لیے یہ انداز اپناتے ہیں۔ٹوئٹر صارفین نے شدید تنقید کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ یہ ثانیہ نہیوال کی بائیوپک ہے یا ثانیہ مرزا کی ۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ پوسٹر بنانے والا شخص ٹینس کا شوقین ہے۔
وقت اشاعت : 03/03/2021 - 21:07:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :