کوکا کولا نے کراچی میں کرکٹ کے پرستاروں کیلئے PSL پاسز اور اپنے تحائف جیتنے کا موقع فراہم کردیا

بدھ 3 مارچ 2021 22:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) کوکا کولا پاکستان نے حال ہی میں ایزی پیسہ کے ساتھ اشتراک کیا ہے جس کے ذریعہ کراچی میں کرکٹ کے شائقین کوPSL پاسز اور کوکا کولا کے تحائف جیتنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ اپنی 'Karachi is Love' مہم میں کوکا کولا پاکستان نے کراچی کی رنگا رنگی کی دلچسپی کیلئے نیا قدم اٹھایاہے ۔

(جاری ہے)

یہ مہم کراچی کے عوام کی جدوجہد، تحمل اور پرجوش پرامید کااعتراف ہے اورجس کیلئے کوکا کولا ہمیشہ اپنی پرلطف کولڈ ڈرنگ کے ذریعہ ان کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرتاہے۔

اس اشتراک سے کوکا کولا نے 'Karachi is Love' کی مہم کے ذریعہ کراچی کے لوگوں کے ساتھ محبت کے عزم کااعادہ کیا ہے۔لکی ڈرا میں شرکت کیلئے شائقین کو ایزی پیسہ ایپ ڈائون لوڈ کرکے کوئی بھی یوٹلیٹی بل ادا کرنا ہوگا۔ جیتنے والے 20خوش نصیبوں کو کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے اگلے PSLمیچ دیکھنے اور نئے کوکا کولا کے تحائف دئیے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 03/03/2021 - 22:23:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :