کترینہ کیف فلم ”فلمستان “میں بھارتی دیوی کا کردار نبھانے کیلئے کاسٹ

پیر 5 مئی 2014 16:15

کترینہ کیف فلم ”فلمستان “میں بھارتی دیوی کا کردار نبھانے کیلئے کاسٹ

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مئی 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف فلمستان میں بھارتی دیوی کا کردار نبھائیں گی۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف پہلی بار فلم فلمستان میں منفرد کردار یعنی دیوی کے روپ میں دکھائی دینگی ۔

(جاری ہے)

فلم کا گانا آرتی ریلیز ہو چکا ہے جو مداحوں میں پذیرائی حاصل کر رہا ہے ۔ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ فلم ” فلمستان“ کی کہانی دوسری فلموں سے مختلف ہے اور مجھے پوری امید ہے کہ دیکھنے والوں کو ضرور پسند آئے گی ، فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکار شارب ہاشمی اور انعام الحق شامل ہیں۔ فلم 6جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 05/05/2014 - 16:15:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :