بیٹے کی پیدائش کے بعد سیف اور کرینہ کی نئی تصویر وائرل

جمعرات 4 مارچ 2021 19:42

بیٹے کی پیدائش کے بعد سیف اور کرینہ کی نئی تصویر وائرل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) بھارتی اداکارہ کرینہ کپور اور پٹودی خاندان کے چھوٹے نواب، اداکار سیف علی خان کی پارٹی کرتے نئی تصویر وائرل ہو گئی ہے۔گزشتہ ماہ دوسرے بیٹے کو جنم دینے والی کرینہ کپور اب دوبارہ سوشل میڈیا پر متحرک ہو گئی ہیں اور انہیں اب پارٹی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

معروف اداکارہ، کرینہ کپور کی بڑی بہن کرشمہ کپور کی جانب سے انسٹا گرام اکائونٹ پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ملائیکہ اروڑا، امریتا اروڑا، نتاشا پونیوالا کے ہمراہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے گھر پر موجود ہیں۔

کرشمہ کپور کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرینہ کپور کے گھر کے ٹیرس پر موجود سب ہی خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 04/03/2021 - 19:42:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :