سائنس پڑھنے کیلئے داخلہ لے لیا ہے،آج سکول میں میرا پہلا دن ہے، اسرا بیلگیچ

جمعرات 4 مارچ 2021 19:42

سائنس پڑھنے کیلئے داخلہ لے لیا ہے،آج سکول میں میرا پہلا دن ہے، اسرا بیلگیچ
استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) معروف تٴْرک اداکارہ اسرا بیلگیچ نے دوبارہ سکول جوائن کرکرلیا۔ایک ٹوئٹ میں اداکارہ نے ترک زبان میں لکھا کہ ’میں نے سائنس پڑھنے کیلئے سکول میں داخلہ لے لیا ہے۔‘ترک اداکارہ نے کہا کہ ’ بطور سائنس کی طالبہ آج میرا اسکول میں پہلا دن ہے۔

(جاری ہے)

‘ اپنی پسندیدہ اداکارہ کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ نے مداحوں کو مختلف قیاس ا?رائیاں کرنے پر مجبور کردیا ہے کہ آیا ان کی پسندیدہ اداکارہ نے اداکاری چھوڑ کر اپنے تعلیمی سلسلے کو دوبارہ شروع کردیا ہے۔خیال رہے کہ اسرا ترکی سمیت پاکستان میں بھی بے حد مقبول ہیں اور پاکستان کے کچھ برینڈز کی بھی ایمبیسڈر بن چکی ہیں۔

وقت اشاعت : 04/03/2021 - 19:42:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :