بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے کے لیے ہمیں آپ سب کے پیار اور دٴْعاؤں کی بہت ضرورت ہے، بھارتی گلوکارہ

جمعرات 4 مارچ 2021 19:42

بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) بھارتی میوزک انڈسٹری کی مقبول ترین گلوکارہ شریا گھوشال کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔شریا گھوشال نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ایک بڑی خوشخبری سٴْنائی۔شریا گھوشال نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’بہت جلد ہمارے ہاں ننھا مہمان آنے والا ہے۔

‘گلوکارہ نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میں اور میرے شوہر آپ سب کے ساتھ اس خبر کو شیئر کرنے پر بیحد خوش ہیں۔

(جاری ہے)

‘اٴْنہوں نے لکھا کہ ’زندگی کے اس نئے سفر کا آغاز کرنے کے لیے ہمیں آپ سب کے پیار اور دٴْعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔‘دوسری جانب شریا گھوشال کے شوہر نے بھی انسٹاگرام پر اہلیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں شریا کے ساتھ ہماری زندگی کے اس نئے باب کی شروعات کا انتظار نہیں کرسکتا‘۔اٴْنہوں نے اپنی زندگی کی اس بڑی خوشخبری پر بیحد خوشی کا اظہار بھی کیا۔شریا گھوشال اور اٴْن کے شوہر کی یہ پوسٹ دیکھنے کے بعد دٴْنیا بھر میں موجود اٴْن کے مداح اٴْن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

وقت اشاعت : 04/03/2021 - 19:42:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :