وینا ملک کے سابق شوہر کی دو معصوم بچوں کو پاکستان منتقلی کے خلاف درخواست پر وزارت خارجہ کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت

جمعرات 4 مارچ 2021 22:58

وینا ملک کے سابق شوہر کی دو معصوم بچوں کو پاکستان منتقلی کے خلاف درخواست پر وزارت خارجہ کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وینا ملک کے سابق شوہر کی دو معصوم بچوں کو پاکستان منتقلی کے خلاف درخواست پر وزارت خارجہ کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت دے دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اسدخٹک کی بچوں پاکستان منتقلی سے درخواست پر سماعت کی۔ دوران وینا ملک کے وکیل نے بھی وکالت نامہ جمع کرا دیا،عدالت نے کہاکہ دفتر خارجہ اختیارات سے تجاوز سے متعلق اپنا جواب جمع کروائے،اسد خٹک نے الزام لگایا ہے کہ دوبئی پاکستانی قونصل خانے نے اختیارات کا غیر قانونی استعمال کیا،عدالت نے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد بشیر خٹک نے وینا ملک کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہیجس میں کہاگیاہے کہ اسد بشیر 5 سالہ امل اور 6 سالہ ابراہم کے والد ہیں، دونوں بچے امریکی شہریت بھی رکھتے ہیں،میرے اور سابق اہلیہ وینا ملک کے درمیان یو اے ای میں کیس زیر سماعت ہیدبئی عدالت نے 4 اپریل 2018 کو کہا بچے دبئی حدود سے باہر نہیں لے جایا جا سکتے،وینا ملک نے دبئی میں قونصل خانے کے عملے سے ملکر غیر قانونی بچوں کو منتقل کیا، استدعاہے کہ دبئی میں پاکستانی قونصل خانے کے ارکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ اسد بشیر اور وینا ملک نے 2013 میں شادی کی 2017 میں طلاق ہوگئی تھی۔

وقت اشاعت : 04/03/2021 - 22:58:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :