کترینہ کیف کو رنبیر کپور سے دل لگانا مہنگا پڑ گیا

منگل 6 مئی 2014 16:04

کترینہ کیف کو رنبیر کپور سے دل لگانا مہنگا پڑ گیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مئی 2014ء) کترینہ کیف نے بدتمیز دل والے رنبیر کپور میں اتنا دل لگایا کہ ہدایت کار پربھو دیوا نے اکشے کمار کی ہیروئن بنانے سے صاف انکار کردیا۔کترینہ کیف اور اکشے کمار کی جوڑی نے باکس آفس پر راج کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہدایتکار پربھو دیوا سنگھ از بلنگ بنانے جارہے ہیں، جس میں سنکھ تو بنیں گے اکشے کمار اور ہیروئن کے لیے کترینہ کا چناوٴ ہوا تھا، مگر ہدایتکار کو شکوہ یہ ہے کہ باربی ڈول ایکٹریس فلم کے لیے وقت ہی نہیں دے رہیں۔ جبھی تھک ہار کر پربھو دیوا نے اس فلم سے کیٹ بے بی کو آوٴٹ کردیا اور ان کی جگہ سوناکشی سنہا کا انتخاب کیا ہے۔سنگھ از بلنگ کی عکس بندی اسی سال شروع ہوگی۔

وقت اشاعت : 06/05/2014 - 16:04:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :