جنت مرزا ٹک ٹاک کے بعد انسٹاگرام پر بھی مقبول

میں آپ کے بغیر کچھ نہیں ہوں کیونکہ میرے مداح میری طاقت ہیں، فالوورز کے نام پیغام

ہفتہ 6 مارچ 2021 11:55

جنت مرزا ٹک ٹاک کے بعد انسٹاگرام پر بھی مقبول
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے انسٹاگرام پر بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑھ دیئے۔انسٹاگرام پر جنت مرزا کو دو ملین یعنی 20 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔کامیابی کے اس موقع پر جنت مرزا نے اپنے فالوورز کیلئے انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

جنت مزرا نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں اٴْن کے ہاتھ میں کچھ غبارے ہیں جبکہ وہ اپنے دو ملین فالوورز کا شکریہ ادا کر رہی ہیں۔

ٹک ٹاک سٹار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے فالوورز سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ کے بغیر کچھ نہیں ہوں کیونکہ میرے مداح میری طاقت ہیں‘۔اٴْنہوں نے لکھا کہ ’مجھے اس طرح سپورٹ کرنے کے لیے آپ سب کا بہت شکریہ‘۔جنت مرزا نے لکھا کہ ’میں اپنے تمام مداحوں سے بہت محبت کرتی ہوں‘۔
وقت اشاعت : 06/03/2021 - 11:55:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :