اللہ مجھے ساری زندگی حجاب پہننے کی توفیق دے، حمائمہ ملک

ہفتہ 6 مارچ 2021 11:55

اللہ مجھے ساری زندگی حجاب پہننے کی توفیق دے، حمائمہ ملک
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ اللہ مجھے ساری زندگی حجاب پہننے کی توفیق دے۔حمائمہ ملک نے انسٹاگرام سٹوری پر نور بخاری کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور اپنی رہنمائی کرنے پر نور کی تعریف کرتے ہوئے ان کے نام ایک خوبصورت پیغام بھی لکھا۔

(جاری ہے)

حمائمہ ملک نے لکھا کہ زندگی میں بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو آپ سے کچھ حاصل کرنے کی توقع نہیں رکھتے لیکن وہ آپ کیلئے اچھے ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے نور بخاری کو نورانی کہتے ہوئے دعا دی کہ آپ کو ہمیشہ فیض یاب رکھے‘۔حمائمہ نے اپنی پوسٹ میں نور کی جانب سے انہیں سکارف تحفہ دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔اداکارہ نے لکھا کہ مجھے یہ سکارف پہننا پسند ہے، اللہ مجھے اپنے پسندیدہ لوگوں میں شامل فرمائے اور پوری زندگی اسکارف پہننے کی توفیق عطا فرمائے۔
وقت اشاعت : 06/03/2021 - 11:55:56

Rlated Stars :