طبقات کی تقسیم کو ختم کرنا ہے تو ایک ہی طرح کا تعلیمی نصاب ہونا چاہیے ‘ ثمینہ پیرزادہ

جب تک شرح خواندگی کے اشاریے اوپر نہیں جائینگے ہم ترقی نہیں کر سکتے‘سینئر اداکارہ

ہفتہ 6 مارچ 2021 11:55

طبقات کی تقسیم کو ختم کرنا ہے تو ایک ہی طرح کا تعلیمی نصاب ہونا چاہیے ‘ ثمینہ پیرزادہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ اگر معاشرے میں طبقات کی تقسیم کو ختم کرنا ہے تو ملک میں ایک ہی طرح کا تعلیمی نصاب ہونا چاہیے ، ہم جتنے مرضی اشاریے بڑھا چڑھا کرپیش کر لیں لیکن جب تک شرح خواندگی کے اشاریے اوپر نہیں جائیں گے ہم کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر حکومت کی ترجیح ہونی چاہیے اور اس کے لئے قومی پالیسی تشکیل دی جائے جس میںایمر جنسی کے نفاذ کی طرز پر اقدامات ہونے چاہئیں ۔

انہوںنے کہا کہ ہمیں اب روایتی تعلیم کی بجائے معیاری تعلیم کی جانب توجہ مرکوز کرنا ہو گی اورجدیدتعلیم کی جانب پیشرفت کی جائے ۔انہوںنے کہا کہ بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے اور اس کے لئے حکومت غریب گھرانوں کو مالی معاونت فراہم کرے ۔
وقت اشاعت : 06/03/2021 - 11:55:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :