کامیابی کبھی بھی پلیٹ میں سجی سجائی نہیں ملتی بلکہ اس کیلئے محنت کرنا پڑتی ہے ‘ ماریہ واسطی

کسی کو تھوڑی اور کسی کو زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے لیکن اس کے بغیر منزل کا حصول ممکن نہیں‘ انٹرویو

ہفتہ 6 مارچ 2021 11:55

کامیابی کبھی بھی پلیٹ میں سجی سجائی نہیں ملتی بلکہ اس کیلئے محنت کرنا پڑتی ہے ‘ ماریہ واسطی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) ناموراداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ کامیابی کبھی بھی پلیٹ میں سجی سجائی نہیں ملتی بلکہ اس کیلئے محنت کرنا پڑتی ہے ،کسی کو تھوڑی اور کسی کو زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے لیکن اس کے بغیر منزل کا حصول ممکن نہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ماریہ واسطی نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں اب سمارٹ کی اصطلاح متعارف کرا دی گئی ہے اور جو بھی جلد کامیابی حاصل کرتا ہے اس کیلئے یہ الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ انسان کو محنت کرنے کے ساتھ ہر پہلو پر غور کرنا چاہیے ور اپنی توانائیوں کا درست استعمال کرنا چاہیے ۔نئے رجحانات کو سیکھے اور دنیا سے قدم سے قدم ملاکرچلے اوراس طرح کی گئی محنت کا جلد پھل ملتاہے ۔ انہوںنے کہا کہ اپنے کیرئیر کے آغازمیںبہت محنت کی اورمیںہمیشہ سیکھنے کی کوشش کرتی تھی ۔ایک وقت آیا کہ مجھے تھوڑی محنت کر کے زیادہ کامیابیاںبھی ملی ہیں لیکن اس کے لئے میرے آغاز کی محنت کو مدنظررکھا جائے ۔
وقت اشاعت : 06/03/2021 - 11:55:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :