کنگنا رناوت کا فلم کیلئے فوجی تربیت لینے کا دعویٰ

حسد کرنیوالے لوگ آپ کو گرانے کی ہمیشہ کوشش کریں گے تاہم ہمیں بلندی کی طرف بڑھنا ہوگا، اداکارہ

ہفتہ 6 مارچ 2021 12:21

کنگنا رناوت کا فلم کیلئے فوجی تربیت لینے کا دعویٰ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے فلم کی شوٹنگ کیلئے فوجی تربیت لینے کا دعویٰ کردیا۔اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی آنیوالی فلم تیجاس کے سیٹ سے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے آرمی ٹریننگ لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

کنگنا نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں جال پر چڑھتے دیکھا جاسکتا ہے جو کہ فوجی تربیت اور کئی سپورٹس ایڈونچر کی خاصیت ہے۔اداکارہ نے ویڈیو کے ہمراہ کیپشن میں فوجی تربیت کا ذکر کیا اور لکھا کہ حسد کرنے والے لوگ آپ کو گرانے کی ہمیشہ کوشش کریں گے تاہم ہمیں بلندی کی طرف بڑھنا ہوگا۔

وقت اشاعت : 06/03/2021 - 12:21:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :