شادی تب ہی کرونگا جب سلمان خان کرینگے، میکا سنگھ

شادی کیلئے لڑکی دیکھ رہا ہوں ،ہوسکتا ہے مجھے انڈین پرومیوزک لیگ سے ہی کوئی مل جائے، بھارتی گلوکار

ہفتہ 6 مارچ 2021 12:21

شادی تب ہی کرونگا جب سلمان خان کرینگے، میکا سنگھ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) بھارتی گلوکار اور پرفارمر میکا سنگھ نے کہا ہے کہ اداکار سلمان خان کے بعد صرف وہی ’ہمیشہ کے کنوارے‘ ہیں۔ انڈین پرو میوزک لیگ شو کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میکا سنگھ نے اپنی شادی کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اپنے کنوارے پن کا یہ ٹیگ مزید کچھ عرصے برقرار رکھنا چاہتاہوں ۔

(جاری ہے)

میکا سنگھ نے کہا وہ یقینا شادی کیلئے لڑکی دیکھ رہے ہیں ہوسکتا ہے کہ مجھے انڈین پرومیوزک لیگ سے ہی کوئی مل جائے، لیکن شادی اسی وقت کرونگا جب سلمان خان شادی کرینگے۔ اس وقت تک میں کنوارپن کی اس زندگی کے مزے اڑائوں گا۔انھوں نے کہا کہ جیسا کہ ساجد بھائی نے کہا کہ میں سلمان خان کے بعد فلم انڈسٹری کا ہمیشہ رہنے والا کنوارہ ہوں تو میں اس کو جس قدر ممکن ہوا برقرار رکھنا چاہتا ہوں۔واضح رہے کہ میکا سنگھ پنجاب لائنز ٹیم کے کپتان بھی ہیں جبکہ دیگر کپتانوں میں کیلاش کھیر، ساجد خان، شان، انکیت تیواڑی، جاوید علی، اسیس کور، بھومی تریویدی، اکریت ککڑ، پائل دیو، نیہا بھاسن اور شلپا رائو شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 06/03/2021 - 12:21:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :