پاکستان کا پہلا او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’اردو فلکس‘ لانچ ہو گیا

ْصارفین اردو فلمیں، سیریز، دستاویزی فلمیں، کارٹون ،اردو ڈبنگ والے ترکش ڈرامے دیکھ سکیں گے

ہفتہ 6 مارچ 2021 12:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) ای میکس میڈیا کی جانب سے پاکستان کا پہلا او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس لانچ کر دیا گیا ہے جس کے تحت صارفین اردو فلمیں، سیریز، دستاویزی فلمیں، کارٹون اور اردو ڈبنگ والے ترکش ڈرامے دیکھ سکیں گے۔

(جاری ہے)

صارفین اب پاکستان کا پہلا او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس گوگل پلے سٹور اور ایپل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

اردو فلکس پر صارفین اداکارہ مشل خان کی سیریز لفافہ دیان اور ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی ویب سیریز راز بھی دیکھ سکیں گے۔دوسری جانب اردو فلکس کے لانچ ہونے کے ساتھ ہی پلیٹ فارم پر اداکارہ علیزے شاہ کی ویب سیریز دلہن اور ایک رات بھی ریلیز کی گئی ہے۔علاوہ ازیں اردو فلکس اپنے صارفین کو پہلے سے مشہور ڈرامے اور فلموں کی اسٹریمنگ کی بھی پیشکش کرے گا۔
وقت اشاعت : 06/03/2021 - 12:31:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :