ڈرامہ سیریل ’رقصِ بسمل‘ کو ناظرین کی جانب سے بہت پذیرائی مل رہی ہے ،عمران اشرف

ہفتہ 6 مارچ 2021 13:11

ڈرامہ سیریل ’رقصِ بسمل‘ کو ناظرین کی جانب سے بہت پذیرائی مل رہی ہے ،عمران اشرف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2021ء) معروف اداکار عمران اشرف  کا کہنا ہے کہ ان کے حالیہ  ڈرامے ’رقصِ بسمل‘ کو ناظرین کی جانب سے بہت پذیرائی مل رہی ہے۔مقامی  میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران اشرف نے بتایا کہ بہت سے سوشل میڈیا صارفین اس ڈرامے میں موسیٰ کے کردار کو تنفید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ڈرامے میں عورت  کی مرضی کو اہمیت نہ دینے کو رومانوی انداز میں دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ  بہت سے لوگ اس کہانی کو سمجھ نہیں پائےلوگوں کو لگتا ہے کہ یہ کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے  جو عورتوں کی عزت نہیں کرتا اور چاہتا ہے کہ اسے ایک باپردہ عورت ملے لیکن ایسا نہیں ہے۔واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل  رقصل بسمل میں اداکار عمران اشرف ایک مذہبی  خاندان سے تعلق رکھنے والے گدی نشین موسیٰ کا کردار ادا کر رہے ہیں  جو کہ زہرا نامی ایک طوائف کے عشق میں گرفتار ہو جاتا ہے۔
وقت اشاعت : 06/03/2021 - 13:11:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :