میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت 20 مارچ تک ملتوی ،آئندہ سماعت پر گلوکارہ کے منیجر کو طلب کرلیا گیا

ہفتہ 6 مارچ 2021 16:39

میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت 20 مارچ تک ملتوی ،آئندہ سماعت پر گلوکارہ کے منیجر کو طلب کرلیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) لاہور کی مقامی عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت 20 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر میشا شفیع کے منیجر کو طلب کرلیا۔ایڈیشنل سیشن جج مظہر اقبال نے سماعت کی ۔عدالت میں عفت عمر پر جرح مکمل ہونے پر صباحمید پر جرح ہونا تھی لیکن علی ظفر کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ پہلے لینا غنی اور میشا شفیع کے منیجر فرحان کو طلب کیا جائے اس پر بحث کرنی ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے دونوں کو 20مارچ کو طلب کر لیا۔پیشی کے بعد میشا شفیع کی والدہ اداکارہ صبا حمید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی حق پرہے، میں اسی وجہ سے یہاں آئی ہوں، میری بیٹی میشا شفیع ملک سے باہر ہے جو باہر کے ملک سے کورونا کی وجہ سے نہیں آ سکتی۔انہوں نے کہا کہ وہ یہاں نہ ہونے کے باوجود موجود ہے اگر سکائپ پر اس کو عدالت لینا چاہے وہ سکائپ پر آجائے گی۔ انہوں نے مزید کہا یہ کہنا میری بیٹی بھاگ گئی ہے غلط ہے وہ حاضر ہے۔
وقت اشاعت : 06/03/2021 - 16:39:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :