کرینہ نے بلآخر اپنے دوسرے بیٹے کی تصویر شیئر کردی

پیر 8 مارچ 2021 12:35

کرینہ نے بلآخر اپنے دوسرے بیٹے کی تصویر شیئر کردی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2021ء) بالی وڈ کی مقبول ترین اداکارہ کرینہ کپور نے بالآخر اپنے دوسرے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔گزشتہ دنوں اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

کرینہ اور سیف کے چاہنے والے ان کے دوسرے بچے کو دیکھنے کا بیتابی سے انتظار کررہے تھے۔اب خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کرینہ کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بیٹے کی تصویر شیر کی ہے۔کرینہ نے اپنے دوسرے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ایسا کچھ بھی نہیں ہے جو خواتین نہ کر سکیں۔اداکارہ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تمام تر خواتین کو مبارکباد دی۔

وقت اشاعت : 08/03/2021 - 12:35:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :