کورین گانے ’’گینگنم اسٹائل‘‘ نے نیا ریکارڈ بنالیا

اسے یوٹیوب پر اب تک 4 ارب سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے

پیر 8 مارچ 2021 12:35

کورین گانے ’’گینگنم اسٹائل‘‘ نے نیا ریکارڈ بنالیا
سیول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2021ء) جنوبی کورین اسٹار سائی کے معروف گانے ’’گینگنم اسٹائل‘‘ جو ریلیز کے بعد انٹرنیٹ کی دنیا پر چھایا رہا، نے ایک اور نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔گینگنم اسٹائل نے اپنی مقبولیت کا ایک اور نیا ریکارڈ بنالیا ہے اور اسے یوٹیوب پر اب تک 4 ارب سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔یہ گانا جنوبی کورین گلوکار سائی نے ریلیز کیا تھا جو اتنا مقبول ہوا تھا ہر کوئی اس کے اسٹیپس فالو کرتا رہا۔

(جاری ہے)

7 مارچ کو کورین اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق صبح 8 بجے کے قریب سائی کی آئیکونک میوزک ویڈیو کے یوٹیوب ویوز 4 ارب سے زائد ہوگئے تھے۔خیال رہے کہ گینگم اسٹائل اب یوٹیوب پر کورین زبان کا پہلا گانا بن گیا ہے جسے 4 ارب سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔تاہم یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو کا اعزاز پنک فونگ کے چلڈرن سانگ ’’بے بی شارک ڈانس‘‘ کے پاس ہے۔’’بے بی شارک ڈانس‘‘ کی ویڈیو کو اب تک یوٹیوب پر 8 ارب سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔گینگنم اسٹائل کو 15 جولائی، 2012 کو ریلیز کیا گیا تھا، یہ 2012 کا مقبول ترین گانا رہا ہے جس کی متعدد نقول بھی تیار کی گئیں۔
وقت اشاعت : 08/03/2021 - 12:35:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :