گلزار خٹک کا لکھا گیت گلوکار افضل ماہی کی آواز میں ریلیز

میرا نیو گیت ”بچ منافقاں توں“شائقین بے حد پسند کر رہے ہیں،افضل ماہی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 8 مارچ 2021 12:52

گلزار خٹک کا لکھا گیت گلوکار افضل ماہی کی آواز میں ریلیز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مارچ2021ء،نمائندہ خصوصی،مائندہ خصوصی باؤ اصغر علی) انٹر نیشنل شاعر گلزار خٹک کا لکھا گیت ”بچ منافقاں توں“ معروف فوک گلوکارافضل ماہی کی آواز میں ریلیزکیا گیا جسے ریلیز ہوتے ہی سوشل پر بے پناہ پسند کیا جارہا ہے ،نیو گیت ”بچ منافقاں توں“کی ریکارڈنگ الیون سٹوڈیو لاہور میں کی گئی ویڈیو نوید چوہدری نے بنائی جبکہ اس گیت کو افضل ماہی آفیشل یوٹیوب چینل سے پبلش کیا گیا ہے ،افضل ماہی نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ میرا نیو گیت ”بچ منافقاں توں“شائقین بے حد پسند کر رہے ہیں،اور میں اپنے چاہنے والوں کا بے حد مشکور جو میرے ہر گیت کو لائیک کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہمارے چاہنے والے اور ہمیں سننے والے ہی ہمارا سرمایہ ہیں۔
وقت اشاعت : 08/03/2021 - 12:52:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :