عمران ناصر کے ویڈیو’’یاریاں ‘‘میں جلوہ گرہورہی ہوں‘بیاخان

منگل 9 مارچ 2021 12:38

عمران ناصر کے ویڈیو’’یاریاں ‘‘میں جلوہ گرہورہی ہوں‘بیاخان
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2021ء) معروف اداکارہ و ماڈل بیاخان نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ ان کا نیا ویڈیو’’یاریاں‘‘ بہت جلدریلیزکیا جارہاہے۔ایک سوال کے جواب میں بیاخان نے بتایاکہ اس گانے کو معروف گلوکار ناصر بیراج کے بیٹے گلوکار عمران ناصر نے گایاہے اس گانے کو بہت جلد یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیاجارہاہے۔

بیاخان کا کہنا تھا کہ ’’یاریاں‘‘ عمران ناصر کے کیرئیر کا یادگار گانا ثابت ہوگا جس میں انہوں نے ان کے ساتھ ماڈلنگ کی ہے اس ویڈیو سونگ کو ان کے پرستار بہت پسندکرینگے۔بیاخان کا کہنا تھاکہ ان دنوں وہ مختلف ٹی وی کمرشلز،ویڈیو سونگز اور فلموں میں کام کررہی ہیں جس میں ان کے کیرئیر کی یادگار فلم بھی شامل ہے جو وہ ضدی راناکے ساتھ کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

بیاخان نے مذید کہاکہ اس وقت فلم انڈسٹری کی بحالی کا عمل شروع ہوچکاہے اور سٹوڈیوزمیں نئی فلموں کی شوٹنگزکے ساتھ گہما گہمی شروع ہوچکی ہے انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب اچھی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی اور سٹوڈیو آباد ہوجائیں گے اور یہ ہونا بھی چاہیئے کیونکہ اس وقت فلم انڈسٹری کے تکنیک کار اوراداکار فلمیں نہ ہونے سے بیروزگاری کا شکار بن چکے ہیں اور یہ نئی فلمیں بننا ان کے لیئے روزگار کی امید ہے۔
وقت اشاعت : 09/03/2021 - 12:38:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :