کلچرل جرنلسٹس فائونڈیشن آف پاکستان زیراہتمام کامیڈی کنگ امان اللہ خان کی یاد میں کل کامیڈی شوپیش کیا جائیگا

منگل 9 مارچ 2021 12:39

کلچرل جرنلسٹس فائونڈیشن آف پاکستان زیراہتمام کامیڈی کنگ امان اللہ خان کی یاد میں کل کامیڈی شوپیش کیا جائیگا
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2021ء) کلچرل جرنلسٹس فائونڈیشن آف پاکستان اور لاہورآرٹس کونسل کے زیراہتمام کامیڈی کنگ امان اللہ کی پہلی برسی پر کل کامیڈی شوپیش کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اس کامیڈی شوکا انعقاد کل الحمراء ہال نمبر ایک میں کیا جائیگا جس میں شوبزاورصحافت سے وابستہ شخصیات شریک ہوں گی اس شومیں معروف کامیڈینز بھی شریک ہوں گے جو پرفارمنس کے ساتھ ساتھ امان اللہ خان بارے اپنے خیالات کا بھی اظہار کرینگے۔

اس شوکے مہمان خصوصی وزیرثقافت پنجاب خیال احمد کاستروہوں گے۔اس خصوصی تقریب کے منتظمین میں ڈاکٹر اسلم ڈوگرای ڈی الحمراء،ٹھاکر لاہوری جنرل سیکرٹری CJFP ،طاہر بخاری صدرCJFP اور امان اللہ کے بیٹے امانت علی شامل ہیں جبکہ تقریب میں مختلف طبقہء ہائے فکر کی شخصیات بھی شریک ہوں گی۔تقریب میں کرونا ایس اوپیز کا خصوصی خیال رکھا جائیگا۔
وقت اشاعت : 09/03/2021 - 12:39:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :