سفارش کے ذریعے آنے والے ڈرامے کاایک سپیل بھی مکمل نہیںکرسکتے‘ مہک نور

پروفیشنل مقابلے بازی اورحسد میں زمین آسمان کا فرق ہے ‘ اداکارہ کی انٹرویو میں گفتگو

بدھ 10 مارچ 2021 11:55

سفارش کے ذریعے آنے والے ڈرامے کاایک سپیل بھی مکمل نہیںکرسکتے‘ مہک نور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2021ء) ناموراداکارہ مہک نو رنے کہا ہے کہ پروفیشنل مقابلے بازی اورحسد میں زمین آسمان کا فرق ہے ، تھیٹر پر حسد کا رجحان زیادہ ہے لیکن اس بیماری میں مبتلا لوگ دوسروںکا نہیں اپنا ہی نقصان کرتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں ذاتی طورپر گروپ بندی کو پسندی نہیں کرتی اورکوشش ہوتی ہے کہ اپنے کام کی بدولت اپنے حریفوں کو مات دوں ۔

(جاری ہے)

فنکاروں میں مقابلہ ہونا چاہیے لیکن اس میں حسد کاعنصر نہ ہو تاکہ کسی کی ذات کو نقصان نہ پہنچے ۔ انہوںنے کہا کہ اسٹیج پر کام کرناانتہائی مشکل ہوتاہے اوریہ صرف با صلاحیت لوگوں کا کام ہے۔ جب آپ اسٹیج پر لوگوں کے ساتھ کام کررہے ہوتے ہیں تو کوئی آپ کی کیسے مددکر سکتا ہے اورآپ کو اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتا ہوتا ہے ،سفارش کے ذریعے آنے والے ڈرامے کاایک سپیل بھی مکمل نہیںکرسکتے۔
وقت اشاعت : 10/03/2021 - 11:55:01

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :