اوپرا وینفرے اب پریانکا چوپڑا کا انٹرویو کریں گی

سب کو متاثر کرنے والی شخصیات سے غور و فکر اور دل کھول کر گفتگو کرنا مجھے بہت پسند ہے، ہالی ووڈ اداکارہ

ہفتہ مارچ 12:32

اوپرا وینفرے اب پریانکا چوپڑا کا انٹرویو کریں گی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2021ء) امریکی ٹاک شو کی میزبان اور ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اوپرا وینفرے جن کے چند روز قبل برطانوی شاہی خاندان کے سینیئر رکن پرنس ہیری اور انکی اہلیہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچادیا ہے، اب وہ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور امریکی گلوکار و نغمہ نگار نک جونز کی اہلیہ پریانکا چوپڑا کا انٹرویو کرنے والی ہیں۔

(جاری ہے)

پریانکا کا یہ انٹرویو 20 مارچ کو ڈسکوری پلس پر پریمیئر ہوگا، یہ انٹرویوز اوپرا وینفرے کی نئی سیریز سوپر سول کا حصہ ہیں۔پریانکا کے انٹرویو کے حوالے سے ایک پرومو میں اوپرا نے کہا کہ سب کو متاثر کرنے والی شخصیات سے غور و فکر اور دل کھول کر گفتگو کرنا مجھے بہت پسند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد زندگی کی گہرائی کے بارے میں سوچا جاسکے اور یہی وجہ ہے کہ میں نے بڑی خوشی کے ساتھ سوپر سول پروگرام کا اعلان کیا، یہ ڈسکوری پلس پر ایک نیا برانڈ اور انٹرویوز کا ایک نیا اور حیرت انگیز سیزن ہے۔

متعلقہ ستارے‎ :

Priyanka Chopra

پریانکا چوپڑا

Priyanka Chopra

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/03/2021 - 12:32:37

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments