محبت، شادیوں اور خاندانی مسائل پر بنا ڈراما ’سفر تمام ہوا‘ جلد نشر ہوگا

’سفر تمام ہوا‘ کی کہانی خاندانی مسائل پر بنے ماضی کے ڈراموں سے مختلف ہے ،ڈرامے کی کہانی شائقین کو پسند آئیگی،مدیحہ امام

ہفتہ 13 مارچ 2021 13:02

محبت، شادیوں اور خاندانی مسائل پر بنا ڈراما ’سفر تمام ہوا‘ جلد نشر ہوگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2021ء) محبت، شادیوں اور خاندانی مسائل پر بنا ڈراما ’سفر تمام ہوا‘ جلد ہم ٹی وی پر پیش کیا جائیگا ۔ ڈرامے میں مدیحہ امام، علی رحمن اور سید جبران سمیت دیگر اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔’سفر تمام ہوا‘ سے متعلق بات کرتے ہوئے ڈرامے کی مرکزی اداکارہ مدیحہ امام نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اگرچہ مذکورہ ڈراما خاندانی مسائل کی کہانی پر مبنی ہے، تاہم یہ ڈراما اسی موضوع پر بنے پہلے ڈراموں سے مختلف ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ’سفر تمام ہوا‘ میں ساس و بہو کے جھگڑے سمیت بیوی اور شوہر کے درمیان تلخیاں نہیں دکھائی جائیں گی اور نہ ہی ان کے جھگڑوں کو دکھایا جائے گا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’سفر تمام ہوا‘ کی کہانی خاندانی مسائل پر بنے ماضی کے ڈراموں سے مختلف ہے اور ڈرامے کی کہانی شائقین کو پسند آئیگی۔

(جاری ہے)

مدیحہ امام نے اپنے کردار کے حوالے سے بتایا کہ وہ ڈرامے میں ’انوشے‘ نامی لڑکی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی، جو بچپن میں کچھ مسائل کا شکار ہوجاتی ہے اور ان مسائل کا اثر ان کی پوری زندگی پر رہتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ ڈرامے میں کسی ’ابنارمل‘ لڑکی کا کردار ادا نہیں کر رہیں مگر ان کا کردار مختلف ضرور ہے۔مدیحہ امام نے ڈرامے کی کہانی سے متعلق مزید معلومات دینے سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ ’سفر تمام ہوا‘ کی کہانی خاندانی مسائل پر بنے ماضی کے ڈراموں سے مختلف ہے۔’سفر تمام ہوا‘ کی کہانی راحت جبیں نے ہی لکھی ہے، جنہوں نے اسی نام سے ناول شائع کیا تھا اور اسے کافی پسند بھی کیا گیا تھا۔مومنہ درید کی پروڈکشن میں بنائے گئے ڈرامے کی ہدایات شہر زاد شیخ نے دی ہیں اور اسے ہم ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 13/03/2021 - 13:02:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :