شہنشاہ غزل مہدی حسن کے مقبول گیت کا ری میک ورژن ریلیز کردیا گیا

ہفتہ 13 مارچ 2021 13:02

شہنشاہ غزل مہدی حسن کے مقبول گیت کا ری میک ورژن ریلیز کردیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2021ء) شہنشاہ غزل مہدی حسن کے مقبول ترین گیت ’تیرے بھیگے بدن کی خوشبو سے‘ کا ری میک ورژن ریلیز کردیا گیا۔پاکستانی فلم ’شرافت‘ کے گیت ’تیرے بھیگے بدن کی خوشبو سے‘ کو حال ہی میں گلوکار محمد علی نے اپنی آواز میں پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس گیت کے ری میک ورڑن کی ویڈیو میں پاکستانی اداکارہ فریال محمود اور ماڈل عمر شہزاد جلوہ گر ہوئے ہیں۔5 منٹ 57 سیکنڈ پر مبنی اس گیت کی ویڈیو کی ہدایت رانا کامران اور عمران ہارون نے دی ہے۔مہدی حسن کے ماضی کے گیت کے اس ری میک ورڑن کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔’تیرے بھیگے بدن کی خوشبو سے‘ کو اب تک 20 لاکھ سے زائد بار دیکھا اور سنا جا چکا ہے۔

وقت اشاعت : 13/03/2021 - 13:02:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :