ڈرامہ آرٹ سے نکل کر نوٹنکی بن چکا ہے‘ حسینہ معین

معاشرے کی حقیقتوں کو طریقے سے دکھایا جانا چا ہئے ،بری سے بری بات کو بھی سلیقے سے کہا اور دکھایا جا سکتا ہے

پیر 15 مارچ 2021 14:12

ڈرامہ آرٹ سے نکل کر نوٹنکی بن چکا ہے‘ حسینہ معین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2021ء) مصنفہ اور ڈرامہ نویس حسینہ معین نے کہا ہے کہ ڈرامہ آرٹ سے نکل کر نوٹنکی بن چکا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق حسینہ معین نے سعودی نیوز ویب سائٹ کوانٹرویو میں کہاکہ معاشرے کی حقیقتوں کو طریقے سے دکھایا جانا چا ہئے ،بری سے بری بات کو بھی سلیقے سے کہا اور دکھایا جا سکتا ہے ،ٹی وی کو ہر گھر میں دیکھا جاتا ہے ، بچے بڑے بوڑھے ہر کوئی ڈرامے دیکھتا ہے اور ٹی وی پر دکھائی جانے والی چیز کا اثر دیرپا ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ لوگ جو دیکھتے ہیں ویسا کرنے کی کوشش کرتے ہیں،حسینہ نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ایک ڈرامے میں دکھایا گیا کہ لڑکی شادی کیلئے نہیں مانتی تو لڑکا اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیتا ہے، یہ منظر دیکھنے کے بعد بہت سارے ایسے واقعات ہوئے تھے، اس لئے ہمیں ایسی چیزوں کا خیال ضرور رکھنا چاہیے ۔حسینہ معین نے کہاکہ مصنف کا کام حدود میں رہ کر معاشرے کو آگہی ، معلومات اور لوگوں کو تفریح فراہم کرنا ہے
وقت اشاعت : 15/03/2021 - 14:12:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :