اداکارہ ارمینا رانا نے کورونا کی ویکسین لگوا لی

اس سے قبل اداکارہ ریما نے بھی کورونا وائرس کی ویکسین لگوائی تھی

پیر 15 مارچ 2021 14:12

اداکارہ ارمینا رانا نے کورونا کی ویکسین لگوا لی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2021ء) دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے جب کہ پاکستان میں ابھی صرف میڈیکل ورکرز اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔حال ہی میں پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی اداکارہ ارمینا رانا خان نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہیں کورونا کی ویکسین لگائی گئی ہے۔اس ویڈیو کے کیپشن میں ارمینا نے بتایا کہ ’میں نے ویکسین لگوالی ہے اور میں ویکسین لگوانے کے بعد کے تجربے اور اس کے عمل کے بارے میں بات کروں گی۔ارمینا نے کہا کہ ’ایک بات ہے جو میں آپ سب سے کہوں گی کہ جس چیز کی آپ کو پیشکش کی گئی ہو اسے اِسی وقت اپنا لیں، اس وقت میں بہت راحت اور شکرگزار محسوس کر رہی ہوں۔خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ ریما نے بھی کورونا وائرس کی ویکسین لگوائی تھی۔
وقت اشاعت : 15/03/2021 - 14:12:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :