احمد علی بٹ کے موٹاپے کا مذاق اڑانے پر مہوش حیات نے واسع چوہدری کو جھاڑ پلادی

ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کو ’’ارطغرل‘‘کے رول میں دیکھنا چاہوں گی، اداکارہ مہوش حیات

منگل 16 مارچ 2021 12:30

احمد علی بٹ کے موٹاپے کا مذاق اڑانے پر مہوش حیات نے واسع چوہدری کو جھاڑ پلادی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2021ء) اداکارہ مہوش حیات نے احمد علی بٹ کے موٹاپے کا مذاق اڑانے پر واسع چوہدری کو جھاڑ پلادی۔مہوش حیات حال ہی میں واسع چوہدری کے شو ’’گھبرانا منع ہے‘‘ میں شریک ہوئیں۔ جہاں واسع چوہدری نے ان سے ترک ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان میں ارطغرل کی طرح کا ڈراما بنے تو آپ ’’ارطغرل‘‘ کے رول میں کسے دیکھنا چاہیں گی مہوش حیات نے ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کا نام لیتے ہوئے کہا کہ میں ان دونوں کو ’’ارطغرل‘‘ کے رول میں دیکھنا چاہوں گی۔

واسع چوہدری نے مزید پوچھا اور ارطغرل کے ساتھیوں جیسے ترگت اور بامسی کے کردارکون بہتر کرسکتا ہے جس پر مہوش حیات نے اداکار احمد علی بٹ کا نام لیا۔

(جاری ہے)

تاہم جیسے ہی مہوش نے احمد علی بٹ کا نام لیا واسع چوہدری نے طنزیہ انداز میں کہا ’’احمد علی بٹ گھوڑے کے اوپر اور وہ گھوڑا بھاگے بھی۔‘‘ مہوش حیات نے کہا کیا آپ نے احمد علی بٹ کو دیکھا نہیں وہ اب بہت فٹ ہوگئے ہیں۔

مہوش حیات نے واسع چوہدری کو جھاڑ پلاتے ہوئے کہا آپ میرے سامنے کسی کے موٹاپے کے بارے میں بات کرنا بند کریں۔ مہوش نے مزید کہا جب آپ اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھے ہوں تو آپس میں دوستوں میں کسی کے جسمانی خدوخال کے بارے میں بات کریں لیکن جب آپ ایک عوامی پلیٹ فارم پر ہوتے ہیں اور آپ اس طرح کی بات کریں گے اور ان باتوں کو لوگ سنیں گے اور پھر وہ آپ کی باتوں کو دوہرائیں گے تو تنازع جنم لیتا ہیاور اس کے ذمہ دار آپ ہوں گے۔
وقت اشاعت : 16/03/2021 - 12:30:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :