نجی معاملات کو اپنے تک ہی محدود رکھنا پسند کرتا ہوں‘اداکار فرحان اختر

بدھ 14 مئی 2014 23:51

نجی معاملات کو اپنے تک ہی محدود رکھنا پسند کرتا ہوں‘اداکار فرحان اختر

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مئی۔2014ء)بالی وڈ اداکار فرحان اختر نے کہا ہے کہ وہ نجی معاملات کو اپنے تک ہی محدود رکھنا پسند کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار فرحان اختر نے ٹوئٹر پر مداحوں کے لئے پیغام میں بتایا کہ وہ اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی کو الگ رکھتے ہیں اور اپنے نجی معاملات اپنے تک ہی محدود رکھتے ہیں اس بارے میں انہیں میڈیا پر کھلے عام بات کرنا اچھا نہیں لگتا کیونکہ میڈیا چھوٹی چھوٹی بات کا بتنگڑ بنا کر پیش کرتا ہے جس سے نہ صرف اداکار کا کیریئر بلکہ ذاتی زندگی بھی متاثر ہوتی ہے۔.وہ اس بارے میں محتاط رویے کے مالک ہیں فرحان کی آخری ریلیز ہونے والی فلم ”شادی کے سائیڈ ایفکٹس” ہے جو باکس آفس پر دھوم مچانے میں ناکام رہی فلم نے درمیانے درجے کا بزنس کیا۔

وقت اشاعت : 14/05/2014 - 23:51:54

Rlated Stars :