پرائڈ آف پرفارمنس اداکار توقیر ناصر نے غریب اور نادار بچوں کو تعلیم دلوانے کے لئے ٹرسٹ بنالیا

میں خود اس ٹرسٹ میں رقم جمع کرواکر غریب اور نادار ان بچوں کو تعلیم دلائوں گاجو سکول نہیں جا سکتے‘اداکار توقیر ناصر

بدھ 17 مارچ 2021 12:16

پرائڈ آف پرفارمنس اداکار توقیر ناصر نے غریب اور نادار بچوں کو تعلیم دلوانے کے لئے ٹرسٹ بنالیا
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2021ء) پرائڈ آف پرفارمنس اداکار توقیر ناصر نے غریب اور نادار بچوں کو تعلیم دلوانے کے لئے ٹرسٹ بنالیا۔ کہتے ہیں اپنے فیشن برینڈ کا تمام منافع اس ٹرسٹ کو دوں گا۔ ٹرسٹ کی لانچنگ تقریب کا انعقاد ڈیفنس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس اور معروف اداکار توقیر ناصر نے غریب نادار بچوں کو تعلیم دلانے کے لئے ٹرسٹ بنالیا ہے جس کی لانچنگ تقریب انہوں نے اپنی رہائش گاہ ڈبل بی بلاک ڈیفنس میں منعقد کی، جس میں معروف فیشن ڈیزائنر سیم علی دادا، ذوالفقار زلفی، مظفر علی، شہاب انصاری سمیت ان کے قریبی دوستوں اور معروف بزنس مین حضرات نے شرکت کی۔

اس موقع پر توقیر ناصر نے ٹرسٹ کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور کہا کہ یہ بغیر فنڈ ریزنگ کے ٹرسٹ ہوگا اور وہ خود اس ٹرسٹ میں رقم جمع کرواکر غریب اور نادار ان بچوں کو تعلیم دلائیں گے جو سکول نہیں جا سکتے اور ان کے تعلیمی اخراجات ان کے والدین برداشت نہیں کر سکتے۔توقیر ناصر نے بتایا کہ وہ اپنے فیشن برینڈ ٹی این ایم کے تمام منافع کو اس ٹرسٹ پر خرچ کریں گے اور جب ضرورت محسوس کروں گے تو اپنوں سے کہیں گے کہ وہ بھی اپنا حصہ ڈالیں۔
وقت اشاعت : 17/03/2021 - 12:16:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :