ٹی وی کی معروف اداکارہ صبا قمر پولیس میں بھرتی ہوگئیں

جمعہ 16 مئی 2014 16:30

ٹی وی کی معروف اداکارہ صبا قمر پولیس میں بھرتی ہوگئیں

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16مئی 2014ء) ٹی وی کی معروف اداکارہ صبا قمر پولیس میں بھرتی ہوگئیں۔ اداکارہ پہلی بار ڈاکٹر یونس بٹ کے کامیڈی سٹ کام شی میں ایس ایچ او کا کردار ادا کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس کے موضوع پر بنائے جانے والے سٹ کام میں صبا قمر کے ساتھ سینئر اداکار انور علی محرر کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ دیگر کاسٹ میں قیصر پیا ، چاند برال ، ظفر ارشاد اور اکمل جعفری سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ پہلی قسط کی ریکارڈنگ باری سٹوڈیو میں مکمل ہو چکی ہے ۔ سٹ کام کے ڈائریکٹر محسن احمد ہیں ۔

وقت اشاعت : 16/05/2014 - 16:30:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :