مہوش حیات نے ٹوئٹر پر اپنے نام کے آگے لکھے ’TI‘ کا مطلب بتادیا

ٹوئٹر اکائونٹ پر موجود TI کا مطلب تمغہ امتیاز ہے نا کہ تحریک انصاف‘مہوش حیات

جمعہ 19 مارچ 2021 12:28

مہوش حیات نے ٹوئٹر پر اپنے نام کے آگے لکھے ’TI‘ کا مطلب بتادیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2021ء) پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر نام کے آگے (TI) لکھنے کا مطلب بتا دیا۔مہوش حیات نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی تو اس دوران شو کے میزبان نے اداکارہ سے ٹوئٹر اکائونٹ سے متعلق سوال کیا جس پر مہوش حیات نے بتایا کہ ٹوئٹر اکائونٹ پر موجود TI کا مطلب تمغہ امتیاز ہے نا کہ تحریک انصاف۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ لفظ TI لفظ OBE کے مساوی ہے۔ اگر آپ اپنے نام کے آگے لفظ OBE لکھ سکتے ہیں اسی طرح میں نے اپنے نام کے آگے TI (تمغہ امتیاز ) لکھا ہوا ہے۔شو کے دوران مہوش حیات سے تمغہ امتیاز کے بعد کی جانے والی شدید تنقید سے متعلق بھی سوال کیا گیا۔اس پر مہوش حیات نے کہا کہ مجھے تمغہ امتیاز ملنا چاہیے یا نہیں اس پر کوئی بھی اپنی رائے دے سکتا ہے لیکن مجھے تمغہ امتیاز میری کارکردگی یا سخت محنت کے بجائے کچھ اور وجوہات کی بناء پر دیا گیا، یہ کہنا غلط ہے اور یہ تنقید میرے لیے معنی نہیں رکھتی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اداکارہ مہوش حیات کے مداحوں میں اس حوالے سے تجسس پایا جاتا تھا اور مداحوں کا خیال تھا کہ لفظ TI سے مراد تحریک انصاف ہے۔اداکارہ مہوش حیات کو 2019 میں یومِ پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں ’تمغہ امتیاز‘ کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 19/03/2021 - 12:28:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :