مایوں والے دن آڈیشن کی کال آئی تھی، صحیفہ جبار

مایوں کے اگلے دن آڈیشن کے لیے گئی اور بہت برا آڈیشن دیا لیکن اس کے باوجود سلیکٹ ہوگئی

جمعہ 19 مارچ 2021 12:28

مایوں والے دن آڈیشن کی کال آئی تھی، صحیفہ جبار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2021ء) پاکستان کی معروف اداکارہ صحیفہ جبار نے کہا ہے کہ بچپن سے ہی مشہور ہونے کا شوق تھا لیکن پٹھان فیملی سے تعلق ہونے کی وجہ سے کبھی ماڈلنگ اور ایکٹنگ کا نہیں سوچا۔ایک ویب انٹرویو کے دوران صحیفہ جبار نے بتایا کہ مجھے پہلے آڈیشن کی کال نجی ٹی وی چینل کی طرف سے اپنے مایوں والے دن موصول ہوئی جس پر میں نے کہا کہ 10 دن بعد میری شادی ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ میں کچھ اچھا کر پائوں گی۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ تفصیلات بتانے کے باوجود مجھے آڈیشن پر آنے کے لیے اصرار کیا جاتا رہا، مایوں کے اگلے دن آڈیشن کے لیے گئی اور بہت برا آڈیشن دیا لیکن اس کے باوجود سلیکٹ ہوگئی اور پھر شادی کے 20 دن بعد اپنے پہلے ڈرامے کی شوٹنگ پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

صحیفہ جبار کا کہنا تھا کہ چونکہ وہ پٹھان فیملی سے ہیں اس لیے یونیورسٹی پہنچنے تک انہیں اندازہ نہیں تھا کہ وہ کبھی ماڈلنگ کریں گی لیکن جب کچھ چیزیں آپ کے نصیب میں ہوتی ہیں تو پھر راستے خود بخود بننا شروع ہوجاتے ہیں اور آپ کو لوگ بھی پھر ویسے ہی ملنا شروع ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بچپن سے ہی ہر شخص کے ذہن میں مشہور ہونے کا شوق پایا جاتا ہے لیکن میں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ میں ایک ماڈل بنوں گی۔ مجھے لگتا تھا کہ میں ایک بہت پڑھی لکھی شخصیت بنوں گی اور ایک ایسی شخصیت بنوں گی جو بہت مشہور ہو گی۔
وقت اشاعت : 19/03/2021 - 12:28:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :