اروشی روتیلا کا خود کو فٹ رکھنے کیلئے چار ہزار روپے فی لیٹر پینے کے پانی کا استعمال

ہفتہ 20 مارچ 2021 11:32

اروشی روتیلا کا خود کو فٹ رکھنے کیلئے چار ہزار روپے فی لیٹر پینے کے پانی کا استعمال
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2021ء) دنیا بھر میں موجود شوبز اور دیگر مشہور شخصیات خود کو فٹ رکھنے کیلئے جِم اور اچھی غذائوں تک ہی محدود نہیں ہیں۔ شوبز شخصیات خود کو اچھا اور فٹ رکھنے کیلئے مہنگا ترین پانی بھی استعمال کرتے ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل اروشی روتیلا کے زیر استعمال پینے کے پانی کی قیمت نے مداحوں کے ہوش اڑا دیئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں اروشی روتیلا دہلی سے ممبئی پہنچیں تو ائیرپورٹ پر وہ پانی کی کالی بوتل ہاتھ میں تھامے نظر آئیں تھیں۔ اس بوتل کو میڈیا میں خبروں کے طور پر کافی جگہ بھی ملی تھی۔اس حوالے سے سامنے آنیوالی رپورٹس کے مطابق یہ کالا پانی (بلیک الکلائن واٹر) ہائیڈریٹڈ پانی ہے، جس کی قیمت 4 ہزار بھارتی روپے فی لیٹر ہے اور اسے بالی ووڈ سمیت دیگر نامور شخصیات فٹ رہنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔
وقت اشاعت : 20/03/2021 - 11:32:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :