گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت 3اپریل تک ملتوی

میشا شفیع کے منیجر سید فرحان علی اور لینا غنی کی حاضری معافی کی درخواست منظور

ہفتہ 20 مارچ 2021 14:19

گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت 3اپریل تک ملتوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2021ء) سیشن کورٹ نے گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت 3اپریل تک ملتوی کر دی ۔ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے علی ظفر کی درخواست پر سماعت کی۔میشا شفیع کے منیجر سید فرحان علی اور لینا غنی جرح کے لئے پیش نہ ہوئے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے میشا شفیع کے دونوں گواہوں کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر تے ہوئے وکلاء کو آئندہ سماعت پر دونوں گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔دوران سماعت گلوکارہ میشا شفیع کی والدہ صبا حمید عدالت میں پیش ہوئیں ۔دوران سماعت علی ظفر کے وکیل نے موقف اپنایا کہ گواہ پیش نہیں ہو رہے ، ان کے موکل کا بڑے پیمانے پر نقصان ہو رہا ہے ۔

وقت اشاعت : 20/03/2021 - 14:19:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :