ْ شوبز انڈسٹری سے منسلک مشہور شخصیات کی تمام پاکستانیوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

ہفتہ 20 مارچ 2021 16:58

ْ شوبز انڈسٹری سے منسلک مشہور شخصیات کی تمام پاکستانیوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2021ء) پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے منسلک مشہور شخصیات کی جانب سے ویڈیو پیغام میں تمام پاکستانیوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیشنل ہیلتھ سروسز کی وزارت نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے لوگوں کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرنیکی ترغیب دی ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیوپیغام میں شوبز کے مشہور فنکار بلال عباس، ماہرہ خان، وہاج علی اور اقراء عزیز مداحوں کو کورونا کے خلاف حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا پیغام دے رہے ہیں۔ویڈیو پیغام کے آغاز میں سپر اسٹار ماہرہ خان نے کہا کہ آئیے ہم سب مل کر کورونا کو شکست دیں۔اداکار وہاج علی اور بلال عباس خان نے کہا کہ آئیے ایک دوسرے سے مل کر وعدہ کریں کہ فیس ماسک زیادہ سے زیادہ استعمال کریں گے اور اپنے ہاتھوں کو بار بار سینیٹائز کریں گے۔اداکارہ اقراء کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے سے 6 فٹ کا فاصلہ رکھیں گے اور زیادہ رش والی جگہوں پر جانے سے اجتناب کریں گے۔ویڈیو کے آخری پیغام میں بھی اداکاروں کی جانب سے اپنے تمام مداحوں کو ’اب احتیاط اور بھی زیادہ‘ پر زور دیا گیا ہے
وقت اشاعت : 20/03/2021 - 16:58:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :