شاہ رخ خان بھارت چھوڑد یں‘ ہندوانتہا پسندوں کی فرمائش

پیر 19 مئی 2014 17:02

شاہ رخ خان بھارت چھوڑد یں‘ ہندوانتہا پسندوں کی فرمائش

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مئی 2014ء) نریندر مودی بھارتی وزیراعظم بننے جارہے ہیں اور ایسے میں انتہا پسند ہندوٴں نے کنگ خان سے فرمائش کردی ہے کہ کہ وہ ملک چھوڑ دیں، کیونکہ شاہ رخ خان نے شرط لگائی تھی کہ مودی کبھی بھی بھارت کے وزیراعظم نہیں بنیں گے۔بالی وڈ کے بادشاہ کے خلاف سوشل میڈیا پر انتہا پسند ہندوٴں نے مورچہ بنالیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ اس بات پر اڑ گئے ہیں کہ کنگ خان بھارت چھوڑ دیں۔

کیونکہ انتخابات کے دنوں میں شاہ رخ خان نے مودی پر گجرات فسادات کو لے کر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ جس دن مودی وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھے وہ بھارت سے کہیں اور کا رخ کرلیں گے ۔اب سارے انتہا پسند اکٹھے ہوگئے ہیں اور کنگ خان پر زور دینا شروع کردیا ہے کہ وہ اپنی بات کا بھرم رکھتے ہوئے بھارت سے کب جارہے ہیں۔

وقت اشاعت : 19/05/2014 - 17:02:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :