اداکارہ سہائے علی ابڑو لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کے پوتے سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

پیر 22 مارچ 2021 13:33

اداکارہ سہائے علی ابڑو لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کے پوتے سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2021ء) معروف اداکارہ سوہائے علی ابڑو، سابق کرکٹر شعیب محمد کے بیٹے شہزار محمدکے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔پاکستان کی معروف اداکارہ سوہائے علی ابڑو اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان لٹل ماسٹر حنیف محمد کے پوتے کرکٹر شہزار محمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔سوہائے علی ابڑو کے شوہر شہزار محمد شعیب محمد کے بیٹے ہیں جو خود بھی کرکٹر رہ چکے ہیں جب کہ شہزار فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں اور ستمبر 2019 میں سندھ کی جانب سے قائداعظم ٹرافی میں حصہ لیا تھا۔

اداکارہ کی شادی کی تقریب گزشتہ روز ہوئی جس میں اہل خانہ سمیت سوہا اور شہزار کے دوستوں نے شرکت کی۔اداکارہ نے شادی کے موقع پر گولڈن رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا جس میں وہ خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ان کے شوہر شہزار محمدنے اسی رنگ کی شیروانی پہنی۔

(جاری ہے)

اداکار ہمایوں سعید نے اہلیہ کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کی جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جب کہ ہدایت کار فہیم برنی اور ندیم بیگ بھی شادی کی تقریب میں موجود تھے۔

دونوں کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں اور دیگر اداکاروں سمیت مداحوں کی جانب سے بھی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ سہائے علی ابڑو نے متعدد پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، انہیں شہرت مقبول ڈرامہ سیریل پیارے افضل سے ملی تھی۔
وقت اشاعت : 22/03/2021 - 13:33:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :