اداکارہ آمنہ الیاس بھی کورونا وائرس کا شکار

کورونا وائرس مہلک مرض ہے، اس سے بچنے کے لئے بہت زیادہ احتیاط کریں، اداکارہ کی عوام سے اپیل

منگل 23 مارچ 2021 12:14

اداکارہ آمنہ الیاس بھی کورونا وائرس کا شکار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2021ء) ادا کارہ آمنہ الیاس بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔سوشل میڈ یا پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے بتا یا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئی ہیں اور ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میں ان تمام لوگوں سے گزارش کرتی ہوں کہ جو گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مجھ سے ملے یا میرے قریب رہے وہ بھی ٹیسٹ کروالیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا وائرس مہلک مرض ہے، اس سے بچنے کے لئے بہت زیادہ احتیاط کریں، مکمل طور پر ایس او پیز پر عمل کریں، ویکسین لگوائیں اور غیر ضروری گھومنے پھرنے سے گریز کریں۔

وقت اشاعت : 23/03/2021 - 12:14:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :