ڈرامہ نگار حسینہ معین نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی

جب تک ستر فیصد سے زیادہ لوگوں کو ویکسین نہیں لگتی فائدہ نہیں ہوگا‘وزیر صحت سندھ

منگل 23 مارچ 2021 12:14

ڈرامہ نگار حسینہ معین نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2021ء) ڈرامہ نگار حسینہ معین نے عالمی وبا کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کرنے والی ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی۔حسینہ معین نے آرٹس کونسل میں فنکاروں کیلئے قائم ویکسینیشن سینٹر سے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی۔سینئر اداکار نے کہا کہ آرٹس کونسل میں اس سہولت کی فراہمی پر وہ سندھ حکومت کی شکر گزار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام معمر شہریوں سے کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین لگوانا انتہائی سادہ عمل ہے، کوئی تکلیف نہیں ہوتی۔خیال رہے کہ فنکاروں کیلئے کراچی آرٹس کونسل میں کورونا ویکسینیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے، وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے آرٹس کونسل میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ فنکار، ادیب، لکھاری بہت اہم ہیں، ان کیلئے آرٹس کونسل میں ویکسیشن سینٹر بنایا ہے۔وزیر صحت سندھ نے کہا کہ جب تک ستر فیصد سے زیادہ لوگوں کو ویکسین نہیں لگتی فائدہ نہیں ہوگا، ویکسین سب کو لگنی ہے، یہ انسانیت کی خدمت ہے، ہم چاہتے ہیں ہر فرد تک پہنچیں۔
وقت اشاعت : 23/03/2021 - 12:14:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :