پریانکا بالی وڈ ہدایتکار کے برے سلوک پر پھٹ پڑیں

منگل 23 مارچ 2021 12:22

پریانکا بالی وڈ ہدایتکار کے برے سلوک پر پھٹ پڑیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2021ء) معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی ٹی وی شو ’’سپر سول سنڈے‘‘ میں میزبان اوپرا ونفری کے ساتھ گفتگو میں کئی انکشافات کیے ہیں۔اس انٹرویو کے بعد پریانکا چوپڑا کی زندگی سے متعلق بہت سی چیزیں سامنے آ رہی ہیں۔اوپرا ونفری کو دیئے گئے اس انٹرویو میں پریانکا چوپڑا نے اپنی ذاتی زندگی کے علاوہ فلمی دنیا کے بارے میں چیزیں شیئر کیں۔

پریانکا چوپڑا کے اس انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر بھی بہت سارے تنازعات بھی کھڑے ہو رہے ہیں۔ اس کے پیچھے بنیادی وجہ یہ ہے کہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ جب وہ بالی وڈ کیریئر کا آغاز کررہی تھیں تو ان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا تھا۔پریانکا چوپڑا نے بتایا کہ ایک بار ان سے ایک ہدایت کار نے برا سلوک کیا اور ’’بار ڈانس‘‘پرفارمنس دینے کا کہا ۔

(جاری ہے)

پریانکا کا کہنا تھا کہ جیسے ہی مذکورہ ہدایت کار نے ان سے بار ڈانس پرفارمنس دینے کو کہا تو وہ بہت خوفزدہ اور بے چین ہو گئیں۔ ساتھ ہی پریانکا نے یہ بھی کہا کہ وہ اس ہدایت کار کا نام کبھی نہیں بتا سکتی جس کا انہیں ہمیشہ افسوس رہتا ہے۔پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ جب وہ فلمی صنعت میں نئی تھیں تو وہ تاثر یہ نہیں بنانا چاہتی تھی کہ ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہے۔
وقت اشاعت : 23/03/2021 - 12:22:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :